ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یدی یورپا کے بیان کو لے کر کانگریس نے لگایا بی جے پی اور وزیر اعظم پر نشانہ

یدی یورپا کے بیان کو لے کر کانگریس نے لگایا بی جے پی اور وزیر اعظم پر نشانہ

Fri, 01 Mar 2019 00:12:53    S.O. News Service

نئی دہلی28فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پاکستان میں دہشت گردانہ ٹھکانے پر فضائیہ کی کارروائی کا لوک سبھا انتخابات میں فائدہ ہونے سے متعلق یدی یورپا کے بیان پر کانگریس نے جمعرات کو بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور سوال کیا کہ یہ فوجی طاقت پرسیاست کرنے کی کوشش ہے یا نہیں۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بی جے پی کے سینئر لیڈر یدی یورپا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ مودی جی، جیٹلی جی، سیاست کو لے کر اب اور کچھ کہنے کو رہ گیا ہے؟۔ یدی یورپا کے بیان کو لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے سوال کیاکہ کیا یہ ملک سے محبت ہے یا پاگل سیاست ہے؟۔ خبروں کے مطابق یدی یورپا نے بدھ کو کرناٹک کے چ تردرگ میں نامہ نگاروں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اندر گھس کر دہشت گرد کیمپوں کو برباد کرنے کے اقدامات سے ملک میں مودی کی حمایت میں لہر بنی ہے اور اس کا نتیجہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نظر آ سکتا ہے، اس نے نوجوانوں میں جوش بھر دیا ہے،اس سے ہمیں (کرناٹک میں) لوک سبھا کی 22 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے کانگریس سمیت 21 اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی ظاہر کی تھی، اگرچہ بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ اس کے لیڈر پلوامہ حملے کے بعد جوانوں کی شہادت پر سیاست کررہے ہیں۔


Share: